کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن: یاسرشاہ کون سی ٹیم کا حصہ ہوں گے؟

Published 01 Aug, 2022 12:27pm 1 min read

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسرشاہ کشمیرپریمیئرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے میرپوررائلز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

یاسر شاہ کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں منتخب کیا گیا ہے، جس کے بعد اسکواڈ میں پلیئرزکی تعداد 20 ہوگئی۔

چیئرمین عبدالواجد نے یاسرشاہ کواسکواڈ میں خوش آمدید کہا، ان کا کہنا تھا کہ یاسرشاہ جیسے تجربہ کار اسپنر کے آنے سے میرپور رائلز کا بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.