عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا
1 min readپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کی سیاسی صورت حال کے پیش نظر پارٹی کی سینئر قیادت کو طلب کرلیا۔
عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج شام کو ہوگا، جس میں ملکی سیاسی صورت حال آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔
اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی صورت حال پرغور سمیت سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے زیر سماعت مقدمات پر مشاورت ہوگی۔
اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق سامنے آنے والی تجاویز پرغور کیا جائے گا، جبکہ حکومت مخالف تحریک سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.