صادق آباد: دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں

Updated 20 Jul, 2022 03:31pm 1 min read

صادق آباد میں ماچھکہ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ افسوسناک موڑ اختیار کرگیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے دریائے سندھ سے مزید 4 لاشیں نکال لی ہیں، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے، ایک لاش گزشتہ رات اور 3 لاشیں آج صبح نکالی گئیں ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 24 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا تھا کہ کشتی میں تقریبا 100 کے قریب افراد سوار تھے جبکہ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

واقعے کا پس منظر

دو روز قبل صادق آباد میں ماچھکہ کے قریب دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ریسکیو اہلکاروں نے 16 افراد کی لاشوں کو دریائے سندھ نکالا تھا ، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 تک پہنچ گئی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.