وزیر بلدیات سندھ کا بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

Updated 18 Jul, 2022 02:36pm 1 min read

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے بارش کے بعدشہرکےمختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ٹاور، اولڈسٹی ایریا، کھارادر، ماڑی پور، شاہراہ فیصل اور طارق روڈ پر بلدیاتی اداروں کے عملے کو نکاسی آب کی ہدایات جاری کیں۔

ناصرحسین شاہ نے جیل روڈ، اولڈسبزی منڈی ، کارسازروڈ اور اسٹیڈیم روڈ کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی عملہ سڑکوں پر موجود ہے، شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔

دورےکےموقع پر سیکرٹری بلدیات سیدنجم شاہ،ایم ڈی سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنا اور ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ بھی ناصر حسین شاہ کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں اور کئی سڑکوں پر پانی تاحال موجود ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.