الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا

Updated 17 Jul, 2022 03:49pm 1 min read

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے دھاندلی کے الزامات میں صداقت نہیں، ریٹرننگ افسر نے ملتان میں مذکورہ فیکٹری کا دورہ کیا، جہاں سے کوئی بیلٹ پیپر نہیں ملا، نہ ہی ایسے لوگوں کی نشان دہی ہوئی جو ٹھپے لگا رہے ہوں۔

اس سے قبل سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کارکنان کے ہمراہ ملتان میں ایک فیکٹری پر دھاوا بولا۔

شاہ محمود قرشی نے فیکٹری میں داخل ہونے کی کوشش کی اور الزام لگایا کہ فیکٹری میں ووٹوں پر ٹھپے لگائے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ (ن) پر ووٹوں کی خرید و فروخت کا الزام بھی عائد کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.