نبی اسلام ﷺ کے حجرے کی خدمت پر معمور آغا حبیب محمد العفری کا انتقال

Published 14 Jul, 2022 06:36am 1 min read

نبی اسلام ﷺ کے حجرے کی خدمت پر معمور آغا حبیب محمد العفری مدینہ میں انتقال کر گئے ہیں۔

مسجد نبوی ﷺ میں روضہ رسول ﷺ کے خادمین جن کو آغا کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔ ان کی تعداد 12 ہے۔

حبیب محمد العفری کا خاندان بھی روضہ رسول ﷺ کی خدمات میں شامل رہا ہے اور حبیب محمد العفری کی بھی تمام عمر روضہ رسولﷺ کے اندرونی حصے کی صفائی اور دیگر خدمات میں گزری۔

حبیب محمد العفری کی بدھ کو نماز مغرب کے بعد نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور انہیں جنت البقیع میں دفنا دیا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.