عید الاضحٰی کے دوران بھی کورونا وائرس کے 255 کیسز سامنے آگئے

Published 12 Jul, 2022 08:54am 1 min read

ملک میں عید الاضحٰی کے دوران بھی کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اسی دوران 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 255 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق کورونا کئ141 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.