یاسین ملک نے آزادی کی خاطر اپنی زندگی قربان کر دی: مشعال ملک
1 min readاسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مسلمان عیدالاضحی منا رہے ہیں، کشمیر میں مذہبی آزادی بھی حاصل نہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کے مساجد میں خطبہ کی بھی اجازت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تہاڑ جیل کی کال کوٹھری میں یاسین ملک کو بے گناہ قید کر رکھا گیا ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ شادی شدہ زندگی میں محض دو عیدیں یاسین ملک کے ساتھ منائی، یاسین ملک نے آزادی کی خاطر اپنی زندگی قربان کر دی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.