صحافی سمیع ابراہیم پر نامعلوم فرد کا حملہ

Published 09 Jul, 2022 10:14pm 1 min read

نجی ٹی وی کے اینکر پرسن و صحافی سمیع ابراہیم کو نا معلوم فرد نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں صحافی سمیع ابراہیم اپنے دفتر سے باہر آئے تو ایک نا معلوم شخص نے ان پر حملہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حملہ آور گاڑی سے فرار ہوگیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.