کندھ کوٹ میں بارش سے مکان کی دیوار گرگئی، قربانی کے 30جانور ہلاک
1 min readکندھ کوٹ میں بارش سے مکان کی دیوار گرگئی، ملبے تلے دب کر قربانی کے 30 جانور ہلاک ہوگئے۔
بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے کا واقعہ کندھ کوٹ کے گاؤں سکندر بجارانی میں پیش آیا، جہاں متاثرہ شخص چاکر ملک کی 50 سے زاِئد مویشی اور بکریاں دیوار کے نیچے دب گئی۔
واقعے میں قربانی کے 30 جانور ہلاک ہونے پر اہل خانہ کے گھر میں قیامت برپا ہوگئی۔
متاثرہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کروڑوں کے جانور قربانی عید میں فروخت کرنے تھے ۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.