حکومت چھوٹے صارفین کو آسان قرضوں پر سولر پینل فراہم کرے گی: خرم دستگیر
2 min readوفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت چھوٹے صارفین کو آسان قرضوں پرسولرپینلزفراہم کرے گی۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس پر وفاقی وزرا کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے خرم دسگیر نے کہا کہ توقع ہے ہم لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بہتر ہوئی ہے، جس سے بجلی کی پوری پیداوار شروع ہونے کی امید ہے۔
خرم دسگیر نے کہا کہ 4623 میگا واٹ صلاحیت کے منصوبے اگلے سال مکمل ہوں گے، جس سے 700 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی، جب کہ شمسی توانائی کے حوالے سے جامع پالیسی بنائی جا رہی ہے اور حکومت چھوٹے صارفین کو آسان قرضوں پر سول رپینل فراہم کرے گی۔
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ کو لوڈشیڈنگ کےمسئلے پر بریفنگ دی گئی، گزشتہ ماہ بجلی کی طلب30 ہزارمیگاواٹ کی سطح پرپہنچی، اجلاس میں ایس ای سی پی آڈٹ کے لئے آڈیٹر کی منظوری دی گئی جب کہ سولر انرجی کے حوالے سے بھی اہم فیصلے ہوئے ہیں۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کوئی ملک مہنگی ایل این جی خرید کرسستی نہیں دے سکتا، گزشتہ حکومت کی وجہ سےدرآمدی گیس میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سےعوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، ہمیں عوام کی مشکلات کااحساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ملک میں امپورٹڈ فیول کا کوئی کارخانہ نہیں لگےگا جب کہ حکومت ملک میں سستی بجلی کے منصوبے بھی لگائے گی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.