ہم آئین اور قانون کی حکمرانی کے داعی ہیں: خواجہ آصف
1 min readاسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون کی حکمرانی کے داعی ہیں، ہم شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نئے منصوبوں کی ایک اینٹ نہیں رکھی، اداروں کا احترام کرتے ہیں اور انہیں مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا انتشار پھیلانا ہے، عمران خان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پرمضبوط ہاتھ ڈالا جائے گا، اداروں کو کمزورکرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، حالات جلد بہترہوجائیں گے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.