بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو امیدوار ہی نہیں ملے: سعید غنی
1 min readکراچی: سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو امیدوار ہی نہیں ملے، عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے مخالفین کو دھول چٹائی ہے۔
اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ عمران خان سیاسی طور مردہ بن چکے ہیں، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی سے ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی ممبران سے استعفے لیکر دکھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان اور ان کے چیلوں کا رونا دھونا چلتا رہے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.