پی ٹی وی پر حملہ کرنیوالوں کو عمران خان نے شاباشی دی: مریم اورنگزیب

Updated 25 Jun, 2022 06:00pm 1 min read

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج صحافت آزاد ہے، میڈیا کو ہم آئین کا چوتھا ستون مانتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب عمران خان کا دھرنا ہوا تو پی ٹی وی میں گھس کرمبارک دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آئی تو دعوے کیے گئے لیکن عملی شکل سامنے نہ آئی، ماضی میں پی ٹی وی اور ریڈیو کو نیلام کرنے کا اعلان ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی پر حملہ کرنیوالوں کوعمران خان نے شاباشی دی، سابق دورمیں پی ٹی وی پرڈاکہ ڈالا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.