پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے 10 سال چاہیئے: خورشید شاہ

Published 24 Jun, 2022 09:25pm 1 min read

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور رہنما پیپلز پارٹی (پی پی) خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے 10 سال درکار ہیں۔

آج نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم عوام کے ہاتھوں مجبور ہوئے ہیں، کہا جاتا تھا کہ آپ لوگ عمران خان کا کچھ نہیں کر سکتے، تین ماہ میں کیا ہم جادو کا چراغ لے آئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں حکومت میں آنے کی خوشی نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ مہنگائی کو روک کر ڈالر پیچھے لے آئیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے 10 سال چاہیئے اور پیٹ پر پتھر باندھنے کی کوشش کریں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.