شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی اسنوکر کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

Published 22 Jun, 2022 01:16pm 1 min read

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کےاسٹارفاسٹ بولراور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اورسابق آل راؤندر بوم بوم شاہدآفریدی کی اسنوکر کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اپنے ہونے والے سسر شاہد آفریدی کے ہمراہ اسنوکر کھیل رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے ویڈیو کے ساتھ ایک پیغام بھی جاری کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ فیملی کی تفریح کا وقت ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو کو اب تک ہزاروں کی تعداد میں صارفین پسند کرچکے ہیں۔

یاد رہے شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ آفریدی سے پکا کیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.