پاک ، انگلینڈ سیریز کے شیڈول پر بات چیت آخری مراحل میں داخل

Published 21 Jun, 2022 10:02am 1 min read

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریزکے شیڈول پردونوں بورڈز کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جلد فائنل کرلیا جائےگا۔

مجوزہ پروگرام کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 15 ستمبر سے 2 اکتوبرتک پاکستان کا دورہ کرے گی، پہلے مرحلےمیں دونوں ٹیموں کےدرمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیریز کو کامیاب بنانے کیلئے ورکنگ کمیٹی بھی قائم کردی گئی، میچز لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.