معروف مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ خالقِ حقیقی سے جا ملے
1 min readگیسٹ ہاؤس میں اداکاری کے جوہر دکھا کر مقبولیت سمیٹنے والے مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔
اپنی کامیڈی سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار مسعود خواجہ کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے کی ہے، جنہوں نے بتایا کہ مسعود خواجہ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے جہاں ان کا گردوں کی بیماری کے باعث ڈائیلاسز چل رہا تھا۔
خیال رہے کہ مسعود خواجہ نے چند روز قبل راولپنڈی آرٹس کونسل میں سٹیج ڈرامہ نقل مکانی میں آخری بار پرفارم کیا تھا، ان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.