دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

Published 18 Jun, 2022 04:40pm 1 min read

کراچی سے لاپتہ ہوکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

سپریم کورت کراچی رجسٹری میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے 8 جون 2022 کو دعا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر اس کو مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے۔

درخواست کے متن میں لکھا گیا ہے کہ نادرا ریکارڈ، تعلیمی اسناد کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14 برس ہے تاہم پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرایا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے فوری سماعت کی بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.