سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی متوقع

Updated 13 Jun, 2022 07:14pm 1 min read

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع کے مطابق سابق صدر کو ملک واپس لانےمتعلق تیاری ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ڈاکٹرز کا پینل فیصلہ کرے گا کہ پرویز مشرف کو ایئر ایمبولینس کے زریعے پاکستان واپس لے جایا سکتا ہے یا نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے فیصلے کے بعد حکومت پاکستان سے اس حوالے سے رابطہ کیا جائے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.