کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
1 min readکراچی میں آج بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اگلے 2روز تک ہوائیں چلتی رہیں گی۔
کراچی کے گرم موسم میں محکمہ موسمیات نے شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی نوید کی سنائی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14،13اور 15 جون کو کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے ،جون کے وسط سے شروع ہونے والے مون سون کے موسم میں یہ سلسلہ وقفے وفقے سے جاری رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مون سون کا سلسلہ کچھ جلد شروع ہورہا ہے جبکہ شہریوں نے گرمی کی اس شدت میں بارش کی نوید پر خوشی کا اظہار کیاہے ۔
کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہے ،گزشتہ شب بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس سے موسم کی شدت میں کمی ہوئی ہے ۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.