امریکی فوجی طیارہ جنوبی کیلیفورنیا میں گرکر تباہ، 4 فوجی ہلاک، ایک لاپتہ

Published 09 Jun, 2022 09:04am 1 min read

کیلیفورنیا:امریکی فوجی طیارہ جنوبی کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں 4فوجی ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔

حکام کے مطابق امریکی فوجی طیارہ جنوبی کیلیفورنیا میں گرکرتباہ ہوگیا،حادثے میں 4 فوجی ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا جبکہ ایم وی ٹو ٹو سپرے طیارے میں 5 فوجی سوار تھے۔

امریکی میرینز کے ترجمان کے مطابق طیارہ میکسیکو کی سرحد سے 35 کلو میٹر دور گلیمس کے قریب گرا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے طیارے میں ایٹمی مواد ہونے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.