آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ: بابراعظم ایک درجے ترقی پاکر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے

Published 08 Jun, 2022 02:42pm 1 min read

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجے ترقی پاکرچوتھے نمبرپر پہنچ گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ، انگلینڈ کے جوروٹ نے آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین بدستو رسرفہرست ہیں۔

بولرز رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن بدستور برقرار ہے جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.