عمر کا تعین: دُعا زہرا کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف
1 min readکراچی سے لا پتہ ہو کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمر کا تعین میڈیکل رپورٹ کے ذریعے کرلیا گیا۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق دُعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے، دعا زہرا کا ایکسرے سول اسپتال کراچی کے شعبہ ریڈیولوجی میں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 6 جون کو دعا زہرا کی عمر کا تعین کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ لڑکی نے عدالت میں اپنی عمر 18 برس ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
دوسری جانب جسٹس امجد کے استفسار پر دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے کہا کہ بچی کوجب اغواء کیاگیا، تب اس کی عمر 14سال تھی۔
پولیس نے دعا زہرا اور ظہیر کو سخت سکیورٹی میں سندھ ہائی کورٹ پیش کیا تھا جہاں لڑکی نے اپنے والدین سے ملاقات کرنے اور ساتھ جانے سے انکار کیا جب کہ عدالت نے عمر کا تعین کرنے کیلئے دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ دو روز میں پیش کرنے اور اس کو شیلٹر ہوم بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.