کریڈٹ ملنے کے باوجود ابرارالحق کا کرن جوہر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

Published 05 Jun, 2022 12:53pm 1 min read

معروف گلوکار ابرارالحق نے بھارتی فلم ساز کرن جوہر اور میوزک لیبل ٹی سیریز کیخلاف عدالت میں جانے کا اعلان کردیا۔

ابرارالحق نے ان کے مقبول گانے کو ٹی سیریز کی جانب سے چرائے گئے گانے ’نچ پنجابن نچ’ میں کریڈٹ دیئے جانے کے باوجود ان کیخلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے نے 4 جون کو ٹوئٹ میں اپنی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ بھارتی ٹیم کیخلاف جلد عدالت جائیں گے۔

نچ پنجابن نچ’ کی مقبولیت

مذکورہ گانا ابرارالحق نے 2002 میں اسی نام سے اپنے میوزک البم میں جاری کیا تھا۔

ابرارالحق کا یہ ہی گانا روایتی طور پر پاکستان میں شادیوں میں گایا جاتا ہے، خاص طور پر مہندی کے موقع پر، لڑکے اور لڑکیاں دونوں کی خصوصی پرفام کرتے ہیں ۔

تاہم یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ آج بھی ملک میں زیادہ تر شادیاں اور ڈانس پارٹیاں اس گانے کے بغیر ادھوری ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.