ملک میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے اضافہ

Published 02 Jun, 2022 06:30pm 1 min read

نیپرا نے ملک میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 9 روپے 91 پیسے کے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاؤر ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق اس سے قبل بجلی کا بنیادی ٹیرف 16 روپے 91 پیسےتھا جو اضافے کے بعد بجلی کا اوسط یونٹ24 روپے 82 پیسے کا تعین کیا ہے جس کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی جانب سے ملٹی ائیر ٹیرف کی مد میں اضافہ مانگا گیا تھا، اس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور ایندھن میں اضافہ ہے جس کے تحت ملک میں بجلی کے فی یونٹ بھاؤ کو بڑھایا گیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.