عمران خان ڈی چوک کے بھگوڑے ہیں، مریم اورنگزیب

Updated 31 May, 2022 12:46pm 1 min read

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏“فال آف عمران اِن ڈی چوک “ ہوچکا ہے، عمران خان ڈی چوک کے بھگوڑے ہیں، عدالتی کندھا استعمال کرنے کی مذموم سازش بھی ناکام ہوگی۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏“فال آف عمران اِن ڈی چوک”ہوچکا ہے، وہ ڈی چوک کے بھگوڑے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئین شکن اور عدلیہ کی توہین کے مجرم سپریم کورٹ سے کس منہ سے اور کیا مانگ رہے ہیں؟ عدالتی کندھا استعمال کرنے کی مذموم سازش بھی فتنہ وفساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.