پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب حادثے کا شکار

Published 25 May, 2022 02:43pm 1 min read

اسلام آباد:پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ طیارے میں سوار پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب ہوا اور حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.