صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

Published 25 May, 2022 02:33pm 1 min read

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس طلب کرلیا، پارلیمنٹ کا مشترکہ جمعرات کو سہ پہر 4 بجے ہوگا۔

آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت صدر ڈاکٹر عارف نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس طلب کیا ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس 26 بروز جمعرات کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں امن وامان اور معاشی صورتحال پر بحث ہوگی ، حکومت موجودہ معاشی صورتحال بارے اعداد و شمار بھی پیش کرے گی۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کیخلاف قرار داد کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بعض بلز بھی قانون سازی کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.