اب جیل کا پھاٹک عمران خان کیلئےکھلےگا: وزیراعلیٰ پنجاب

Published 19 May, 2022 10:59pm 1 min read

سرگودھا: وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اب جیل کاپھاٹک عمران خان کے لئے کھلے گا۔

سرگودھا جلسے سے خطاب کے دوران حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 4 سال عوام کا خون چوسا پھر بیمار سےدوا تک چھین لی گئی، نااہل نے نوجوانوں سے ایک کروڑ نوکریاں کا بھی جھوٹا وعدہ کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے غریب سےدوا،کسان سےکھاد اور مزدور سے روزگار چھین لیا، ہم عمران نیازی کو فرار نہیں ہونے دیں گے اور اب جیل کا پھاٹک عمران خان کے لیے کھلےگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.