امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی
1 min readواشنگٹن : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا کے لگونا ووڈ شہر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک مشتبہ شخص نے چرچ میں فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 5افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 4کی حالت تشویش ناک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک کے شہر بفلو کے سپراسٹور میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.