گوگے اور گوگیاں عمران کیلئے مال بناتے تھے، سعید غنی
1 min readکراچی: وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ گوگے اور گوگیاں عمران کے لیے مال بناتے تھے، ساری لڑائی ان ہی کے لیے ہورہی ہے۔
کیمپ آفس کلفٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران قوم کا مجرم ہے، لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ عمران ملک کے لیے خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران اور صدرمملکت سمیت ان کے رفقاء آئین شکن ہیں، وہ عمرانیت کو آئین سے مقدم سمجھتے ہیں۔
صوبائی وزیرنے کہا کہ عمران حکومت نے معیشت تباہ کردی جسے سنبھالنے میں وقت لگے گا،عمران کے گوگے اور گوگیاں انکے لیے مال کماتے رہے ، اب ساری لڑائی انہیں بچانے کے لیے ہورہی ہے
سعید غنی نے کہا کہ اب عمران فوری الیکشن کا مطالبہ کررہا ہے مگر الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کا استحقاق ہے کہ کب الیکشن کرائیں،عمران کا ڈکٹیشن نہیں لے سکتے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.