اوکاڑہ میں غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی ماڈل بہن کوقتل کردیا

Published 05 May, 2022 11:56pm 1 min read

اوکاڑہ میں نام نہاد غیرت کے نام پر حمزہ نامی شخص نے اپنی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مقامی پولیس کے مطابق 22 سالہ سدرہ بطور پیشہ ماڈل تھی جو فیصل آباد سے عید منانے اپنے آبائی گاؤں آئی تھی جہاں ملزم حمزہ کا اپنی بہن سے ماڈلنگ سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا اور انکار کرنے پر اس نے والد کی پستول سے فائرنگ کرکے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے بتایا کہ سدرہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.