ہمیں پچاس فیصد کامیابی ملی ہے، آصف ذرداری کا کارکنوں سے خطاب

Updated 03 May, 2022 01:43pm 1 min read

نواب شاہ: آصف علی ذرداری نے کہا کہ الحمدوللہ ہمیں پچاس فیصد کامیابی ملی ہے۔

آج نیوز کے مطابق عید کے موقع پر سابق صدر آصف علی ذرداری نے کارکنوں سے ذرداری ہاؤس میں خطاب کے دوران کہا کہ حق کی فتح ہوتی ہے لیکن مشکلات آتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالت اچھے ہورہے ہیں، الحمدوللہ ہمیں پچاس فیصد کامیابی ملی ہے۔

سابق صدر نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو شکوہ ہے کہ میں کم آتا ہوں۔

سابق صدر آصف ذرداری نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ عید منانے آیا ہوں، مزید کہا اب آنا جانا لگا رہے گا۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے عید الفطر کی نماز زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ادا کی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.