احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی ڈنر پر مدعو کرلیا

Published 22 Apr, 2022 01:09pm 1 min read

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو الوداعی ڈنر پر مدعو کرلیا۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنماء اوروفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو ایک خط لکھا گیا جس میں انہوں نے اسد عمر کو الوداعی عشائیہ کی دعوت دی۔

خط میں کہا گیا کہ آپ کی پسند کی تاریخ اور وقت پر آپ کو الوداعی ڈنر پر مدعو کرنا چاہتا ہوں۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ ملاقات میں آپ کی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں اور آپ کے شروع کردہ منصوبوں کو جاری رکھنے پرگفتگو ہوگی۔

احسن اقبال نے خط میں کہا کہ امید ہے آپ مثبت جواب دے کر وقت سے آگاہ کریں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.