ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری
1 min readاسلام آباد:قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نےڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کئے جائیں گے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 20 اپریل کو ہو گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے مرتضیٰ جاوید عباسی کے کاغذات جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.