ریحام خان کا پرویز الٰہی کے ’ٹوٹے ہاتھ‘ پر انوکھا تبصرہ

Published 17 Apr, 2022 11:45am 1 min read

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر انوکھا تبصرہ کرڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے 3 سال میں پنجاب میں ایسے جدید اسپتال بنادیے، جہاں ٹوٹے ہوئے بازو کا علاج پایوڈین (Pyodine ) سے ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے انتخاب کے سلسلے میں ہنگامہ آرائی کے چوہدری پرویز الہٰی بھی زد میں آنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.