سنگدل خاوند نے تیل چھڑک کر بیوی کو زندہ جلا دیا
1 min readکامونکی: کوٹ شیخو میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر سنگدل خاوند نے تیل چھڑک کر بیوی کو زندہ جلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کامونکی کے علاقے تمبولی 25 سالہ رہائشی صوبیہ کی شادی پانچ سال قبل کوٹ شیخو کے عتیق نامی نوجوان کے ساتھ ہوئی، مسلسل دو بیٹیوں کی پیدائش کے فوری بعد ان کا جھگڑا ہونا معمول بن گیا تھا۔
تاہم چار ماہ قبل تیسری بیٹی کی پیدائش پر جھگڑا ہوا تو سفاک خاوند نے تیل چھڑک کر صوبیہ کو زندہ جلا دیا جس سے متاثرہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
مقامی پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعہ کے بعد ملزم اور جرم میں ملوث اس کے گھر والے تالے لگا کر فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چاپے مارے جا رہے ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.