سبی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
1 min readسکیورٹی فورسزکا بلوچستان میں سبی کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن، 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ آپریشن کے دوران سپاہی نثار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید، دو جوان زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزنے بلوچستان میں سبی کے نواح میں ناگائو پہاڑیوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسزکے کلئیرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے بھاگنے کی کوشش کی، اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسزکے اہلکاروں پراندھا دھند فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے بی این اے کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔

مارے جانے والے دہشت گردوں میں نصیب اللہ بنگلزئی، پیرجان اوررکئی کلوہی شامل ہیں، یہ دہشت گرد سبی اور گردونواح میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور مختلف دہشت گرد کارروائیوں سمیت 20 جنوری کو انارکلی لاہورمیں ہونیوالے دھماکے میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران مختلف نوعیت کے ہتھیار اور گولیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سپاہی نثار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا جبکہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.