مسلم لیگ نواز رہنماء حمزہ شہباز ترین ہاؤس پہنچ گئے

Published 14 Mar, 2022 07:47pm 1 min read

مسلم لیگ نواز رہنماء حمزہ شہباز ترین ہاؤس پہنچ گئے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے اور رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز وفد کے ہمراہ ترین ہاؤس پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں عون چوہدری، نعمان لنگڑیال نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم وفد کے ہمراہ جہانگير ترین ہاؤس جارہے ہیں، ترین صاحب کے اہل خانہ اور دوستوں سے عیادت بھی کریں گے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ملاقات کیلئے جارہے ہیں، سیاسی باتیں بھی ہوں گی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ترین گروپ سے وفاق اور پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک پر مشاورت کریں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.