شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا: آئی ایس پی آر

Published 26 Feb, 2022 01:28pm 1 min read

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کرنے کے بعد ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آئی بی او نے کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والا دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (آئی بی او) میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.