کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء کی فریاد سن سکے؟ مریم نواز

Published 25 Feb, 2022 02:11pm 1 min read

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء کی فریاد سن سکے؟ جو اپنی فریاد سنی جانے کے منتظر ہیں۔

یوکرین میں پھنسےپاکستانی طلباءسےمتعلق تشویش کا اظہار کرتےہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکا کہنا تھا کہ یوکرین میں سینکڑوں پاکستانی طالب علم وہاں سے نکالے جانے کے منتظر ہیں۔

مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یوکرین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی طلباء کی فریاد سننے والا کوئی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.