سیکیورٹی فورسز کا ٹانک کے قریب آپریشن، ایک خودکش بمبار ہلاک

Updated 06 Feb, 2022 02:36pm 1 min read

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب آپریشن کرتے ہوئے ایک خود کش بمبار کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے ڈیال روڈ کے قریب کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں، ساتھیوں اوران کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.