بٹوارے کے وقت اپنے بھائی سے بچھڑنے والے سکہ خان کو ویزا مل گیا

Published 28 Jan, 2022 06:02pm 1 min read

پاکستان ہائی کمیشن نے سکہ خان کو پاکستان میں اپنے بھائی محمد صدیق اور خاندان کے دیگر افراد سے ملنے کے لیے ویزا جاری کردیا۔

سنہ1947 میں علیحدگی اختیار کرنے والے دونوں بھائی حال ہی میں 74 سال بعد کرتارپور صاحب راہداری پر دوبارہ ملے تھے۔

کرتارپور راہداری پر ہندوستان سے بے شمار سکھ یاتری اپنے روحانی پیشوا کی جنم کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے بھارت سے پاکستان آتے ہیں۔

اسی دوران بٹوارے میں بچھڑنے والے دونوں بھائیوں کی ملاقات ہوئی تھی تاہم پاکستان کی جانب سے ایک بھائی کو ویزا جاری کردیا گیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.