چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی طبیعت ناساز، تمام مقدمات کی سماعت منسوخ
1 min readاسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث تمام مقدمات کی سماعت منسوخ کردی گئیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ،چیف جسٹس کی عدم موجودگی کے باعث تمام مقدمات کی سماعت منسوخ کی گئیں۔
اس کے علاوہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کےکیسز کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.