پنجاب میں آج بھی شدید دھند، موٹروے مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

Updated 26 Jan, 2022 11:21am 1 min read

لاہور:پنجاب میں آج بھی شدید دھند کا راج ہے، جس کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری جبکہ ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں اور ایم 5 ملتان سکھر موٹروے شیر شاہ سے جلال پور تک بند ہے۔

اس کے علاوہ ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک موٹروے ایم 2 بھی ہیوی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

قومی شاہراہ پر بھی حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے، موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیرضروری سفر نا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.