دہشتگردی کا خطرہ، صوبائی حکومتوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

Published 23 Jan, 2022 05:16pm 1 min read

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے لاہور کے انارکلی بازار می دہشتگردی کے واقعے پیش نظر صوبائی حکومتوں اور پولیس حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’انار کلی بازار لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے پیش نظر صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سکیورٹی الرٹ وزیر داخلہ شیخ رشید کی منظوری سے جاری کیا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.