پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹروے مختلف مقامات سے بند

Published 16 Jan, 2022 11:06am 1 min read

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کرنا پڑا، پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر رہا۔

پنجاب میں سردی بڑھنے کے بعد دھند کی شدت میں بھی اضا فہ ہوگیا، اسموگ نے بھی لاہور سمیت مختلف شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، آلودہ شہروں کی عالمی رینکنگ میں لاہورآج بھی سرفہرست ہے ۔

دھند اور اسموگ کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، جس کے بعد لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو، لاہور ملتان موٹروے ایم تھری اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو بند کرنا پڑا تاہم حد نگاہ بہتر ہونے پرکھول دیا گیا۔

فیصل آباد، شجاع آباد، بورے والا، جہانیاں، چشتیاں اور خانیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی دھند چھائی رہی جبکہ دھند کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثررہا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جس سے دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.