وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ سے باہر

Published 11 Jan, 2022 09:29am 1 min read

ہوبارٹ:انگلینڈ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر انجری کے سبب ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ سے باہر گئے ہیں۔

انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ کے مطابق جوز بٹلر انگلی زخمی ہونے کے باعث ہوبارٹ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ جوز بٹلر کی جگہ سیم بلنگز کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں 0-3کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.