پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروے کئی مقامات سے بند
1 min readلاہور: پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدیددھند کے باعث موٹروےکو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 تھوکر کو نیاز بیگ سے بابو صابو انٹر چینج تک شدید دھندکے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ موٹر وے ایم 3 کو فیض پور انٹرچینج سے جڑاوالہ تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک حد نگاہ میں بہتری کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.